نیٹو کی فضائی کاروائی ، غلطی سے خواتین سمیت 17افغان اہلکار ہلاک

نیٹو کی فضائی کاروائی ، غلطی سے خواتین سمیت 17افغان اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کابل(آئی این پی)افغانستان میں نیٹو فورسز نے طالبان کے خلاف جاری آپریشنز میں غلطی سے پولیس اور شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 17افغان اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں ملٹری چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے اور نیٹو کی فضائی کارروائی میں غلطی سے پولیس کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں خواتین سمیت 17 افغان اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کے گورنر کے ترجمان محمد ناصر مہری کا کہنا تھا کہ بالابلوک کے علاقے میں طالبان نے ملٹری چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں طالبان کے 19 جنگجو بھی مارے گئے اور 30 زخمی ہوئے۔افغانستان کے مشرقی صوبے کے کونسل ممبر حسیب اللہ استنکزئی کا کہنا تھا کہ صوبے لوگر کے علاقے پلی عالم کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 4 خواتین جاں بحق ہوئیں اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔
17اہلکار ہلاک

مزید :

علاقائی -