OLX اور کار فرسٹ نے استعمال شدہ کاروں کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ لائیو آکشن پلیٹ فارم متعارف کرادیا
لاہور(پ ر)آٹو کلاسیفائیڈ میں دنیا کی نمبر 1 ایپ OLX اور استعمال شدہ کاروں کی خرید و فروخت کے ممتاز پلیٹ فارم، کار فرسٹ نے پاکستان میں پہلی مرتبہ لائیو آکشن پلیٹ فارم متعارف کراد یا ہے اور پہلا لائیو آکشن OLX CarFirst Car Bazar'’ ایکسپو سینٹر، کراچی میں 12 اگست کو منعقد ہوگا۔اس آکشن میں شرکت کرنے والے اس قابل ہوں دگے کہ وہ اپنی استعمال شدہ کاریں نہایت محفوظ، باآسانی اور شفاف انداز میں فروخت کر سکیں۔ کاروں کے مالکان اپنی استعمال شدہ کاریں کسی پریشانی کے بغیر فروخت کر سکیں گے جبکہ خریداروں کو کار فرسٹ کے پارٹنر ڈیلر کی انونٹر ی تک رسائی حاصل ہو گی اور وہ اپنے گھر ایک سرٹیفائیڈ استعمال شدہ کار چلا کر لے جا سکیں گے۔کاروں کے مالکان اپنی کاریں فروخت کرنے کے لیے بکنگ سے قبل www.carfirst.com پر مفت معائنہ اوراپائنٹمنٹس مقرر کر سکیں گے۔ استعمال شدہ کاروں کی بہتر خریدوفروخت کار فرسٹ کا عزم ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ PSO ہمارا ٹائٹل پارٹنرہے جبکہ دیگر پارٹنرز میں یو بی ایل انشوررز لمٹیڈ، آدم جی انشورنس اور سوزکی مارگلہ موٹرز بھی ہمارے پارٹنرز ہیں۔
OLX کارفرسٹ کار بازار میں زبردست فنانسنگ اور انشورنس ڈیلز ، آؤٹ ڈور تفریحی سرگرمیاں، فوڈ اسٹالز اور فیملیز کے لیے خصوصی انعامات بھی رکھے جائیں گے جبکہ کار یں فروخت کرنے والے افراد کو کارفرسٹ سرٹیفائیڈ ڈائی ہاٹسو میرا جیتنے کا موقع بھی دیا جا ئے گا۔
کار فرسٹ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، راجا مراد خان نے کہا،’’ اپنے پارٹنر ڈیلرز اور کسٹمرز کی جانب سے بڑے اصرار کے ساتھ کی گئی ڈیمانڈ کے جواب میں پاکستان میں استعمال شدہ کاروں کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے ایونٹ کا اعلان کرنے پر ہم خوش ہیں۔ OLX کا حصہ ہونے کے باعث کار فرسٹ کا عزم کاروں کی تجارت میں انقلاب برپا کرنا ہے اور ہمیں اپنی نئی ایجاد Used Cars Live Auction’ متعارف کرنے پر فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس سے کاروں کی تجارت کے عمل میں مزید جوش وخروش اور ویلیو میں اضافہ ہو گا۔‘‘
OLXپاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسربلال باجوہ نے کہا،’’خواہ آن لائن ہویا آف لائن، پاکستان میں لوگ جس طرح کاروں کی خریدوفروخت کرتے ہیں، OLX اور کار فرسٹ اس میں انقلاب لا رہے ہیں۔چند ماہ قبل OLX نے کار فرسٹ میں ایک بڑی سرمایہ کاری کار اعلان کیا تھا اور اب ہمیں آپ کیلئے کار بازار پیش کرنے پر فخر ہے۔ کار بازار ایک زبردست اور تفریح سے بھرپور ایونٹ ہے جوکاروں کی خریدوفروخت میں دلچسپی رکھنے والے ہر شخص کے لیے ہے۔ اس میں اپنی کاروں کی بہترین قیمت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بھی لائیو آکشن ہو گا اور یہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ کوئی آکشن لائیو ہو رہا ہو۔ایسے افراد جو کاریں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کے لیے متعدد استعمال شدہ سرٹیفائیڈ کاریں نمائش کے لیے موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ، اس ایونٹ کے دوران لوگ فنانسنگ اور انشورنس کی زبردست ڈیلز سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بھی کار فنانس میں شرکت کریں گے اور آٹو کی دنیا میں زبردست اشیاء کے بارے میں باخبر رہیں گے۔‘‘
کارفرسٹ ملک بھر میں نیٹ ورک پرچیز سینٹرز اور ویئر ہاؤس کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن آکشن اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔کارفرسٹ کی بنیاد 2016میں رکھی گئی تھی اوراسے ایف سی جی کی جانب سے پاکستان میں سیریز ’A‘میں سب سے بڑی سرمایہ کار اور OLXگروپ کی جانب سے سیریز ’B‘ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعزاز مل چکا ہے۔کارفرسٹ کا مقصدپاکستان میں استعمال شدہ کاروں کی خرید و فروخت میں جدت لاتے ہوئے گاڑیوں سے متعلق تمام چیزیں مثال کے طور پر گاڑیوں کی جانچ پڑتال، سرٹیفکیشن ، فنانسنگ، انشورنس، لائیو آکشنز اور بہت سارے مسائل کا جامع حل پیش کرنا ہے ۔کارفرسٹ ٹریڈنگ پروسیس میں سنگ میل عبور کرنے پر شفافیت اور صلاحیت کو بہتر بناتے ہوئے کسٹمر کے سفر میں ویلیو ایڈیڈ شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔