لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم نے حافظ شہباز کو سینئر وائس چےئرمین نامز د کر دیا
لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم نے عثمان برادر فاؤنڈری کے چیف ایگزیکٹو حافظ شہباز کو سینئر وائس چےئرمین نامز د کر دیا۔لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان نے معروف بزنسمین حافظ شہباز کو سینئر وائس چےئرمین نامزد کر دیا ہے ۔ حافظ شہباز نے اس عزم کا ا ظہار کیا کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اور اداروں اور تاجر برادری کے مابین لائزن کو فروغ دیا جائے گا۔ حافظ شہباز کی لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے بطور سینئر وائس چےئرمین نامزدگی کے بعد لاہور بھر سے تاجر برادری کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اور تاجر برادری نے امید ظاہر کی ہے کہ حافظ شہباز کاروباری برادری میں اپنی اچھی شہرت کے باعث تاجروں کے مسائل سے با خوبی واقف ہیں جس کے بناء پر وہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کو نہ صرف متعلقہ اداروں تک پہنچائیں گے بلکہ انہیں حال کروانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔
*****