امریکی پابندیوں سے ایران کو کوئی فرق نہیں پڑے گاُخواجہ حبیب
لاہور ( کامرس رپورٹر) ایران پاک فیڈریشن آف کلچراینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے ایران کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان براہ راست متاثر ہو سکتا ہے، ایران نیو کلےئر معاہدے پر قائم ہے جبکہ روس نے بھی ایران میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا
پروگرام بنایا ہوا ہے اور امریکہ صرف تھانیداری قائم کرنے کے لئے ایران کا بازو مروڑنا چاہتا ہے ۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی معاشی حالت 2015ء سے بہت بہتر ہے اور روس نے بھی ایران میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رکھا ہے ایران پر پابندیوں سے امریکی کمپنیاں اور سرمایہ کار تو گھبرا گئے ہیں لیکن روس اور ترکی ایران کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور پاکستان کے ساتھ بھی کسی حد تک تجارت جاری رہے گی۔ پاک ایران گیس پائپ ہائن پربھی امریکی دباؤ کے باعث پیشرفت نہیں ہو سکی ۔
حالانکہ پاکستان کو صرف اور صرف اپنے مفاد کو دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ امریکی پابندیاں مزید سخت ہوتی جائیں گی لیکن ایران اور امریکہ دونوں کی طرف سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش بھی جاری ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تیل ک قیمتوں کے حوالے سے بہت حساس ہے اس لئے اگر ایران پر پابندیوں سے تیل کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستان براہ راست متاثر ہوگا۔