اے سی سی اے نے ماسٹر ٹائلز کو منظور شدہ گولڈ ایمپلائر کا درجہ دے دیا
لاہور(پ ر)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) نے ماسٹر ٹائلز اینڈ سیرامکس گوجرانوالہ کو اے سی سی اے کے ٹرینیز اور ممبران کی تربیت اور ترقی کی جانب اس کے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور شدہ گولڈ ایمپلائر کا درجہ دے دیا ہے۔ اے سی سی اے دنیا کا مایہ ناز پروفیشنل اکاؤنٹینسی کا ادارہ ہے اور ماسٹر ٹائلز اینڈ سیرامکس پاکستان میں گوجرانوالہ وال اینڈ فلور ٹائلز میں رجحان ساز لیڈر ہے اور اس کا وژن 2022ء دنیا کی بڑی اور اعلیٰ سطح کی سیرامک کمپنی کا درجہ حاصل کرنا ہے۔ اے سی سی اے کے منظور شدہ ایمپلائر کا درجہ کمپنی کو ایک ایسی حیثیت دیتا ہے جو اے سی سی اے کے ممبران اور طلباء جن کو وہ ملازمت دیتی ہے، کو اعلیٰ درجے کی معاونت اور بہترین افراد کو بھرتی کرنے کے عمل کو آسان بنا سکے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ سجید اسلم نے کہا کہ ہم ماسٹر ٹائلز اینڈ سیرامکس گوجرانوالہ کو اے سی سی اے کا منظور شدہ ایمپلائر کا درجہ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں اور اس کے ذریعے ہم ماسٹر ٹائلز مینجمنٹ میں نہایت قابل افراد کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
سی ایف او جناب احسن کو اس موقع پر اے سی سی اے کی طرف سے منظور شدہ ایمپلائر سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ ترقی کے لئے عالمی ایکریڈیٹیشن کے حصول سے ماسٹر ٹائلز کی اپنے سٹاف کی ترقی کیلئے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ ماسٹر ٹائلز اے سی سی اے کے اشتراک سے پاکستان بھر میں فنانس کے شعبہ سے وابستہ پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل افراد پیدا کرنے کی خواہاں ہے۔
اس موقع پر ماسٹر ٹائلز اینڈ سرامکس گوجرانوالہ کے سی ای او محمود اقبال اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔ سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں سی لیول انگیجمنٹ بھی کی گئی جس میں دونوں اداروں کے سربراہان محمود اقبال اور سجید اسلم نے ماسٹر ٹائلز کے لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔