اوپو نیا اسمارٹ فون F9جلد متعارف کرائے گا

اوپو نیا اسمارٹ فون F9جلد متعارف کرائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سیلفی ایکسپرٹ اوپو (OPPO) اپنی مقبول Fسیریز میں اوپو F9کے نام سے نیا اسمارٹ فون متعارف کرائے گا۔ یہ اسمارٹ فون انڈسٹری کا پہلا ہینڈ سیٹ ہوگا جو اپنے منفرد واٹر ڈراپ اسکرین ڈیزائن سے آراستہ ہوگا ۔ اس کا فرنٹ بہت ہی شاندار ہے جو ریسور، کیمرا اور لائٹ سینسر کے ساتھ مزید اسپیس اور بہتر جامع لے آؤٹ سے آراستہ ہے، اس سے ہینڈ سیٹ میں منظم انداز سے خوبصورتی آتی ہے اور مزید مواد کی منظرکشی کے ذریعے صارفین کو سہولت فراہم ہوتی ہے۔ واٹر ڈراپ اسکرین 19.5:9کا ریشو 90.8 فیصد کے ساتھ پہلے سے بہتر اور خوبصورت فرنٹ کا حامل ہے۔ اس میں کیمرا اور فلیش لائٹ مل کر واٹر ڈراپ ڈیزائن کے تصور کو مزید مستحکم بناتے ہیں ، اس کی مثال بالکل اسی طرح ہے جیسے پانی کے دو قطروں کے ملنے میں کشش رہتی ہے۔ اوپو نے ساؤنڈ کو نارمل رکھنے کے ساتھ جامع کشادہ اسٹرکچر کو یقینی بنانے کے لئے نئی چینل ساؤنڈ متعارف کرائی ہے۔ اسکرین پر خم دار کناروں کی بدولت واٹر ڈراپ اسکرین ڈیزائن سے اوپو کے نئے ہینڈ سیٹ میں مزید خوبصورتی آجاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں اوپو F9ہاتھ میں اچھی گرفت کے ساتھ زیادہ باوقار لگتا ہے۔ اس میں اسکرین کے ساتھ کیمرا منسلک ہے جس سے فرنٹ کوٹنگ فلم سیاہ نظر آتی ہے اور ہینڈ سیٹ کے فرنٹ پر نمایاں انداز سے منظر کشی ہوتی ہے۔


46 پیٹنٹس کے ساتھ بشمول انڈسٹری میں پہلی بار فلپ LEDٹیکنالوجی، ریسور ٹی او پی اسٹیئرنگ ساؤنڈ کنڈکشن، لائٹ سینسیشن ہارن لائن کنڈکشن، گیپ اپروچنگ ڈیزائن سمیت دیگر خصوصیات کی بدولت اوپو کا نیا F9اسمارٹ فون حیران کن طور پر روانی کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا۔

مزید :

کامرس -