تین درجن نابالغ بچیوں کے جنسی استحصال کے بعد دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو شرم آ ہی گئی

تین درجن نابالغ بچیوں کے جنسی استحصال کے بعد دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو شرم ...
تین درجن نابالغ بچیوں کے جنسی استحصال کے بعد دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو شرم آ ہی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں خواتین اور بچوں کی بہبود کی ملکی وزیر مانیکا گاندھی نے حکم دیا ہے کہ پورے ملک میں نو ہزار کے قریب شیلٹر ہاوسز کا جامع معائنہ کیا جائے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان شیلٹر ہاوسز میں یتیم اور بے سہارا بچوں اور بچیوں کو پناہ دی جاتی ہے۔ مانیکا گاندھی کے اس حکم کی بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفر پور میں سرکاری رقوم سے چلنے والے ایسے ہی ایک شیلٹر ہاوس میں تقریباً تین درجن نابالغ بچیوں کے جنسی استحصال کے واقعے نے پورے ملک میں ہلچل پیدا کر رکھی ہے۔ تمام شیلٹر ہاوسز کے معائنے کا حکم اسی واقعے کے منظر عام پر آنے کا نتیجہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -