ضلع دیر کی تاریخ میں پہلی بارخاتون ہیڈ کانسٹیبل محرر تعینات
دیر (صباح نیوز) ضلع دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ہیڈ کانسٹیبل کو محرر کی پوسٹ پر تعینات کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں پہلی مرتبہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کو محرر کی پوسٹ پر تعینات کردیا گیا ، ڈسرکٹ پولیس آفیسر دیر پائن کی جانب سے لیڈی ہیڈ کانسٹیبل رحمت جہاں کو محرر کی پوسٹ پر تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔واضح رہے رواں سال مئی میں خیبر پختونخوا پولیس نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار زوبیہ مسرت کو مدد محرر تعینات کیا تھا جبکہ اس کے علاوہ انہیں سٹی سرکل تھانوں میں خواتین کی قانونی مدد کی ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی۔اس سے قبل پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کانسٹیبل کو بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ۔
خاتون تعیناتی