لاہور سے آج عازمین حج کی 4 پروازیں جدہ جائیں گی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آپریشن2018ء جاری،لاہور سے آج عازمین حج کی4فلائٹیں 2پی آئی اے،ایک شاہین ائیر لائنز،ایک سعودی ائیر لائنز جدہ جائیں گی۔ پہلی فلائٹ پی آئی اے فلائٹ نمبرPK2059، 327 عازمین کے ساتھ12بج کر40منٹ پر ،دوسری ائیر بلیو فلائٹ نمبرPA470،180عازمین کے ساتھ5 بج کر 20منت پر ،تیسری سعودی ائیر لائنز فلائٹ نمبرSV735،360عازمین کے ساتھ 7بج کر20منٹ پر، چوتھی پی آئی اے فلائٹ نمبرPK0759، 185عازمین کے ساتھ10بج کر40منٹ پر لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گی۔تمام عازمین کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ فلائٹ کی روانگی کے وقت سے6گھنٹے پہلے ائیر پورٹ پہنچ جائیں ۔
پروازیں