ایم کیو ایم سندھ میں اپوزیشن لیڈر سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی

ایم کیو ایم سندھ میں اپوزیشن لیڈر سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) ایم کیو ایم سندھ میں اپوزیشن لیڈر سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حمایت سے انکار ،تحریک انصاف میں ضم ہونے کا امکان ہے، اپوزیشن لیڈر کیلئے تحریک انصاف کے پاس اکثریت ہوگی، میڈیا رپوٹس کے مطابق جی ڈی اے نے سندھ میں ایم کیو ایم سے اپوزیشن لیڈر کیلئے حمائت کرنے سے معذرت کر لی ہے، جبکہ جی ڈی اے کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین آج جمعرات کو اس حوالے سے جی ڈی اے کے سربراہ سے ملاقات کریں گے جس کے بعد جی ڈی اے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کرے گی، ذرائع کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے تحریک انصاف میں ضم ہوتی ہے یا پھر صرف حمائت کرنی ہے تو اپوزیشن لیڈر کے لئے تحریک انصاف کے پاس اکثریت ہو گی اور ایم کیو ایم کا اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکے گا۔
ایم کیو ایم سندھ

مزید :

صفحہ آخر -