الیکشن دھاندلی کے خلاف قوم نے اپنا فیصلہ سنادیا ،مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قوم کی بھر پور حمایت نے مبینہ الیکشن دھاندلی کے خلاف اپنا فیصلہ سنادیا،الیکشن کمیشن نے قوم کو حقائق سے آگاہ نہ کیا تو ملک کو جام کردینگے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیادت کی آواز پہ لبیک کہا اور تین صوبے جام کردیئے،عوام کو تکلیف نہیں دینا چاہتے لیکن عوام تکلیف کاٹ کر جمہوریت اور الیکشن کے تسلسل کو برقرار رکھتی ہیں،عوام، تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز نے ساتھ دیا انکے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء4 اسلام کے کارکن اور اے پی سی میں شامل جماعتوں کے کارکن مرکزی پالیسیوں کے مطابق آئندہ بھی سخت پہیہ جام ہڑتالیں ہونگی ،قوم نے جس انداز سے 25 جولائی کے الیکشن کو مستردکرکے سڑکوں پر نکلے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ،اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی انتخابی دہشتگردی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا، ایوان کے اندر اور باہر ان چوروں کو بے نقاب کرینگے،ملک میں جمہوریت کو کمزور کرنے کیلئے منصوبہ بندی ہوچکی ہے کہ کسی طرح اس نظام کی بساط کو الٹ دی جائے لیکن جمعیت علماء4 اسلام اور اے پی سی کی دیگر جماعتیں ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
مولانا عبدالغفور حیدری