نقیب قتل کیس ،ر ا ؤ انوارکی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے درخواست دائر
کراچی(آئی این پی ) نقیب اللہ کے والد نے را ؤ انوارکی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی ۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ کے والد محمد خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل صدیقی نے سابق ایس ایس پی ملیر را ؤ انوارکی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ را ؤ انوارنقیب اللہ قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے لیکن مدعی کے وکیل کوسنے بغیر ہی ملزم کی ضمانتیں منظور کی گئیں اوراس سے انصاف کی فراہمی متاثرہوئی، عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ را ؤ انوارکی ضمانتیں منسوخ کرکے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ را ؤ انوار کے خلاف دو مقدمات زیر سماعت ہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں ملزم کی ضمانت منظور کی ہے۔
نقیب قتل کیس