ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش متوقع ،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش متوقع ،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہے گا ، آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ،محکمہ موسمیات، بارش اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہے گا جس کے تحت آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہو گی۔ بارشوں کے حالیہ سلسلہ کے باعث بیشتر شہروں میں حبس کی شدت کم ہو گی۔ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان، ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، میر پور خاص، ٹھٹھہ ڈویژن، اسلام اباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، قلات، ژوب، مکران، مردان، پشاور، شہید بینظیرآباد، حیدر اباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران پشاور، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔دریں اثناوفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواکے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا ۔ بارشوں کے باعث آئیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کے ہزاروں فیڈرز اور سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کر گئے درجنوں ٹرانسفارمرز بھی جل گئے ۔ دوسری جانب بارشوں کے باعث حبس میں کمی کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ہو گئی جس کی وجہ سے غیراعلانیہ لوڈڈ شیڈنگ کادورانیہ کم کر دیا گیا گزشتہ روز شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔جن علاقوں میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثرہوا وہاں بارش رکنے کے بعد بحالی کام شروع کر دیا گیا تاہم جن علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا وہاں بحالی کے کام میں تاخیر ہوئی ۔
بارش متوقع

مزید :

صفحہ آخر -