عہدے کم،امیدوارزیادہ، پی ٹی آئی قیادت شدیدمشکلات کا شکار

عہدے کم،امیدوارزیادہ، پی ٹی آئی قیادت شدیدمشکلات کا شکار

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف اپناوزیراعظم لانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے علاوہ تمام ہی سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے اورپی ٹی آئی قیادت کی کوشش ہے کسی طرح وفاق میں حکومت سازی کیلئے مطلوبہ اعدادکوپوراکیاجاسکے،جس کیلئے کپتان نے ماضی کے سخت مخالفین کوبھی گلے لگالیاہے اورانہیں حکومت میں ساتھ لیکرچلنے کایقین بھی دلادیا جبکہ پی ٹی آئی کے ’’کھلاڑیوں ‘‘ نے بھی عہدے حاصل کرنے کیلئے سفارشیوں کو متحرک کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بظاہرتمام وزارتوں اورمشیران کیلئے ان کی اپنی ہی جماعت میں امید و ا روں کی ایک فوج ظفرموج موجودہے جومن پسندعہدے حاصل کرنے کیلئے عمران خان کی رہائش گاہ پرروزانہ کی بنیادپرپہنچتی ہے اور کپتا ن کے رفقاسے اس بارے میں درخواستیں کی جارہی ہیں لیکن دوسری طرف تحریک انصاف نے گنتی پوری کرنے کی غرض سے سندھ میں جی ڈی اے اور ایم کیوایم، پنجاب میں ق لیگ ،کے پی کے اوربلوچستان میں وہاں کی چھوٹی بڑی جماعتوں سے رابطے کئے ہیں اوران رابطو ں میں تمام ہی جماعتوں کے رہنماؤں اورقائدین کوحکومت میں ساتھ شامل ہونے کی دعوت بھی دی ہے۔ تحریک انصاف حکومت میں عہد ے کم اورامیدوارزیادہ ہوگئے ہیں،بعض ایسے بھی رہنماہیں جوانتخابات میں ہارچکے ہیں یاٹکٹ سے محروم رہے ہیں وہ بھی اس قطارمیں مو جو دہیں۔پی ٹی آئی کے اہم رہنمانے بتایاموجودہ صورتحال میں عمران خان پارٹی کے بعض رہنماؤں سے شدیدنالاں ہیں۔

پی ٹی آئی مشکلات

مزید : صفحہ آخر