نئی حکومت کیلئے پانی اور مسئلہ کشمیر بہت بڑا چیلنج ہو گا، حافظ سعید
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ نئی حکومت کے لیے پانی اور کشمیر کا مسئلہ بہت بڑا چیلنج ہے۔مسئلہ کشمیر سب سے پہلے حل کروانے کی ضرورت ہے۔اسے حل کرنے سے ہی پاکستان میں بجلی و پانی کے بحران کا خاتمہ ممکن ہے۔پوری قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کر کے پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنائیں گے۔طویل عرصہ سے پاکستانی قوم کے حقوق پامال کئے جارہے تھے۔ ملک میں سازش کے تحت لادینیت کو پروان چڑھایا گیا۔ ہمارے ملکی مسائل کی وجہ نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈالناہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ملی مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن میں شہر اور گردو نواح سے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، نصر جاوید،جماعۃالدعوۃ جنوبی پنجاب کے مسؤل ابو معاذ عمران ،میاں سہیل احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ سیاست انبیاء کا مشن ہے اسی لئے اس میدان میں آئے ہیں۔بیرونی قوتوں کو ہمارا فلاحی کام کرنا بھی گوارہ نہیں ہے۔عمران خان نے پاکستان کو مدینہ ثانی بنانے کا کہا ہے ،ہم ان کے لیے دعا گو ہیں۔الیکشن میں سرمائے کو پانی کی طرح بہا کر ووٹرز کو خریدا گیا۔
حافظ سعید