پورے ملک کا نظام باطل، کرپشن اور دھاندلی زدہ ،طاہرالقادری

پورے ملک کا نظام باطل، کرپشن اور دھاندلی زدہ ،طاہرالقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دھاندلی کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند اورقابل اعتبار الیکشن کمیشن کی تشکیل کیلئے جنوری 2013 ء میں لاکھوں عوام کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کیا تھا، لانگ مارچ کی اہمیت تسلیم کرنے کے باوجود اس آئینی، عوامی ایشو کو نظر انداز کیا گیا، 2018 ء کے انتخابات اسی الیکشن کمیشن نے کروائے جس کی عمارت کی ہر اینٹ ہارنے والوں نے اپنے ہاتھوں سے لگائی تھی، اب گلہ شکوہ کس بات کا؟وہ گزشتہ روز سویڈن (مالمو) پہنچنے پر ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں کے ہمراہ گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا الیکشن کی شفافیت اور عدم شفافیت سے کچھ لینا دینا نہیں، ہم تو اس پورے نظام کو باطل، کرپشن اور دھاندلی زدہ قرار دیتے ہیں جب تک آئین کی روح کے مطابق الیکشن کمیشن اور اس کے ضوابط نہیں بنالیے جاتے اور جامع اصلاحات کے ذریعے گند صاف نہیں کر دیا جاتا تب تک دھاندلی کی الزام تراشی ہوتی رہے گی، ہارنے والا جیتنے والے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا رہے گا، ماضی کے حکمران اور نہ سہی تو کم از کم الیکشن کمیشن کا ایک ادارہ ہی اس قابل بناجاتے کہ آج انہیں مینڈیٹ چرائے جانے کا گلا نہ ہوتا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری

مزید :

صفحہ آخر -