لاہور ہائی کورٹ بار میں اداکار محمود اسلم کے اعزاز میں تقریب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ بار میں معروف اداکار محمود اسلم کے اعزاز میں تقریب ہوئی ،اداکار محمود اسلم نے اس موقع پر لیجنڈ اداکار معین اختر کے سٹائل کی نقل کی جس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے ،محمود اسلم نے سب کا پسندیدہ ڈرامہ بلبلے میں مومو کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ڈائیلاگ سے شرکاء کو خوب ہنسایا ،محمود اسلم نے اس موقع پر اداکار سلطان راہی کو بھی نہ بھولے اور ان کے انداز میں لطیفہ پیش کیا،شرکاء کی خواہش پر محمود اسلم نے اپنی نئی فلم طیفہ ان ٹربل کے ڈائیلاگ بھی سنائے ۔
اعزازی تقریب