فواد حسن فواد کی میڈیکل بورڈ بنانے اورسیلری اکاونٹ کھولنے کیلئے دائر درخواست پربحث کیلئے وکلاء طلب

فواد حسن فواد کی میڈیکل بورڈ بنانے اورسیلری اکاونٹ کھولنے کیلئے دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ سکینڈل کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کی میڈیکل بورڈ بنانے اورسیلری اکاونٹ کھولنے کیلئے دائر درخواست پر مزیدسماعت 11اگست تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں آشیانہ سکینڈل کیس گرفتار فواد حسن فواد کی طرف سے دائرمیڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست اور اور فواد حسن فواد کا سیلری اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست پر پراسکیوشن اور وکیل صفائی قاضی مصباح کو آئندہ سماعت پربحث کیلئے طلب کرلیاہے۔ عدالت میں نیب کی طرف سے فواد حسن فواد کا میڈیکل بورڈ بنانے کے حوالے سے اپنا جواب داخل کرادیا ہے جس میں فواد حسن فواد کا میڈیکل بورڈ بنانے کی مخالفت کی گئی ہے،نیب نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فواد حسن فواد کا میڈیکل نیب کے ڈاکٹر سے کرایا جا رہا ہے اورفی الحال ان کا میڈیکل بورڈ بنانے کی ضرورت نہیں ،عدالت نے جواب آنے پر وکلا ء کو 11اگست کو بحث کیلئے طلب کرلیا ،آئندہ وکلا کی بحث کے بعد فاضل جج فیصلہ دیں گے کہ بورڈ بنایا جائے یا نہیں۔
وکلاء طلب

مزید :

صفحہ آخر -