فائرنگ کیس،پی ٹی آئی کے ندیم عباس بارا سمیت8 ملزموں کی ضمانت منظور

فائرنگ کیس،پی ٹی آئی کے ندیم عباس بارا سمیت8 ملزموں کی ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فائرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس بارااورجہانگیر بارا سمیت8 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہاکرنے کا حکم دے دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جاوید اقبال وڑایچ کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ندیم عباس بارااورجہانگیر عباس بارا سمیت 8ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی ،عدالت میں ملزموں کی جانب سے وکلاء آفتاب باجوہ اور فیصل باجوہ پیش ہوئے ،عدالت میں وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ فائرنگ کے موقع پر ندیم عباس بارااوردیگر ملزمان ڈیرہ پرموجود نہیں تھے ،ان کو مخالفین نے جشن پر فائرنگ کرنے کا جھوٹا الزام لگا کرمقدمہ درج کرایا ،وقوعہ کے روز ندیم عباس بارا کی دادی فوت ہوئی تھیں، اس موقع پر کیسے جشن منایا جا سکتا تھا؟پولیس نے مخالفین کے کہنے پر الٹا ملزمان کوتشدد کا نشانہ بنایا۔عدالت نے وکیل کے دلائل کے بعد ندیم عباس سمیت دیگر تمام ملزموں کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرتے ہوے انہیں 50،50ہزار روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ضمانت منظور

مزید : صفحہ آخر