انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ، چولیستان میں3بچیوں کے قتل پرجے آئی ٹی بنانے کا اعلان

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ، چولیستان میں3بچیوں کے قتل پرجے آئی ٹی بنانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے الیکشن میں دھاندلی اور آر ٹی ایس کی خرابی کی تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا ،چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمن ملک نے کہا جس انگوٹھے سے ہم لیڈر منتخب کرتے ہیں اس کا بیلٹ پیپرزکچرے سے ملتا ہے، ھاندلی کی شکایات اور آر ٹی ایس کی خرابی کی تحقیقات پارلیمانی کمیٹی سے کروائی جائے گی،چولستان میں تین بہنوں کی ہلاکت سے متعلق قائم سب کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ، بچیوں کو بداخلاقی کے بعد قتل کیا گیا،کمیٹی ارکان نے چولستان میں تین بہنوں کی ہلاکت کی ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر پنجاب پولیس کی خاتون ایس پی کی سر زنش کی ،سینیٹر اعظم سواتی نے کہا جو پولیس افسران بچیوں کی موت پر پردہ ڈالنے میں ملوث ہیں ان کو معطل کیا جائے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا پنجاب پولیس کے سینئر افسر بچیوں کے قتل پر پردہ ڈالنے میں ملوث ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری د اخلہ نے کہا اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق صوبوں کے امور میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ بدھ کو سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سلام آباد میں ہوا کمیٹی میں فورٹ عباس کے چولستان میں تین بہنوں کی ہلاکت سے متعلق قائم سب کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے اسلام آباد میں آلودہ پانی کی فراہمی کا معاملہ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پانی کی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی،سی ایم او نے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پانی کی تشخیص کیلئے اپنی لیبارٹری نہیں ہے،اگر لیبارٹری بن جائے تو پانی کی تشخیص میں آسانی ہوگی،،رحمان ملک نے کہا لیبارٹری قیام کیلئے کتنا بجٹ درکار ہے ، لیبارٹری بنانے کیلئے 100ملین روپے کا بجٹ چاہیے۔
سینیٹ داخلہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -