پنجاب اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو بلائے جانے کا امکان
لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 13اگست کو اجلاس بلائے جانے کی صورت میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ 15اگست کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کا انتخاب ہوگا جبکہ 17اگست کو قائد ایوان کے لئے ووٹنگ ہو گی ۔قانون کے مطابق نو منتخب اراکین کیلئے انتخاب کے 21روز میں حلف لینا ضروری ہوتا ہے ۔
پنجاب اسمبلی