پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحی ایک دن ہونے کا امکان

پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحی ایک دن ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ ایک دن ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ذی الحج کے مہینے کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس روز ملک بھر میں مطلع صاف رہنے کی توقع ہے اور چاند کو آسانی سے دیکھا جاسکے گااس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 اگست کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ عام طور پر رویت ہلال کے حوالے سے عیدوں کے موقع پر تنازعات سامنے آتے ہیں اور پشاور کی غیر سرکاری رویت کمیٹی مسجد قاسم خان اور مرکزی رویت ہلال کمیٹیوں کے اعلانات مختلف ہوتے ہیں تاہم ایسا اکثر عید الفطر پر زیادہ ہوتا ہے اور ملک میں ایک دن عید منانے کی کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں، مگر عید الاضحیٰ پر ایسا بہت کم ہوتا ہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس حوالے سے ایک قانونی مسودہ تیار کیا گیا جسے پاکستان رویت ہلال بل 2017 کا نام دیا گیا ہے اس بل کے تحت کوئی شخص یا میڈیا کمپنی کو رویت ہلال کا اعلان رویت ہلال کمیٹی سے قبل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اس کی خلاف ورزی پر دو لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک کے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔
عید الاضحی

مزید :

صفحہ آخر -