شاہراہ دستور پر ’’ یہ جو نامعلوم ہیں ہم سب کو معلوم ہیں ‘‘ کا نعرہ مقبول ہو گیا

شاہراہ دستور پر ’’ یہ جو نامعلوم ہیں ہم سب کو معلوم ہیں ‘‘ کا نعرہ مقبول ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اتحادی جماعتوں کے قائدین نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف مظاہرے میں خوب نعرے لگوائے سیاسی جماعتوں کی خواتین رہنما بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئی مظاہرہ 25جولائی 2018کو ہونیوالے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تھا ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی طرح ان جماعتوں نے بھی احتجاج کا سلسلہ الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر سے شروع کر دیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف 2013میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کر چکی ہے بعد ازاں 2014میں ڈی چوک میں دھرنا دے دیا گیا پاکستان اتحاد برائے آزادانہ و شفاف انتخابات نے بھی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج سے یہ سلسلہ شروع کیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ مجلس عمل ، عوامی نیشنل پارٹی ، قومی وطن پارٹی کیطرف سے شدید احتجاج کیا گیا کال نہ دینے کے باوجود کارکنان بھی بڑی تعداد میں جمع ہو گئے تھے محمود خان اچکزئی ، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، قمر زمان کائرہ، میاں اسلم نے بھی دھاندلی کے خلاف نعرے لگوائے سب سے مقبول نعرہ یہ جو نامعلوم ہیں ہم سب کو معلوم ہیں۔ پُرجوش کارکنوں کی طرف سے خلائی مخلوق ، خلائی انتخابات نامنظور ، ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگتے رہے ۔
شاہراہ دستور

مزید :

صفحہ اول -