پنجاب میں مقامی حکومتوں کی بلواسطہ خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں مقامی حکومتوں کی بلواسطہ (ان ڈائریکٹ) خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے ،ریٹرننگ افسران 15 اگست کو پبلک نوٹس جاری کرینگے جس کے بعد پولنگ 14ستمبر کو ہوگی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں مقامی حکومتوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 15اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے ، 16تا 17اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس داخل کرینگے ، 27تا 28اگست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی ، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت 30اگست ، اپیلٹ اتھارٹیز 31اگست تک فیصلے کریں گی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3ستمبر تک واپس لے سکیں گے ، اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست بشمول انتخابی نشانات کا اجراء ہوگا ،14ستمبر کو پولنگ ہوگی، 15ستمبر تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان کرینگے ، 25ستمبر کو الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کریگا اور 26ستمبر کو نومنتخب امیدواروں کا حلف ہوگا۔