اقتدار کے پہلے سودنوں میں عام آدمی کو ریلیف ملنا ، چاہیے

اقتدار کے پہلے سودنوں میں عام آدمی کو ریلیف ملنا ، چاہیے

اینکر پرسن اسامہ غازی نے کہا ہے کہ عمران خان سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔اگر انہوں نے عوام کی توقعات کو پورا نہ کیا تو جو عوام نے حال نواز شریف کاکیا ہے وہی عمران خان کا کریں گے ۔اسی لئے عمران خان کو چاہئے کہ وہ اپنے پہلے سو دنوں میں ایسی پالیسیاں متعارف کروائیں کہ جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کرپٹ حکومت نے اداروں کو تباہ کیا اور معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔اس لئے پہلے سو دنوں میں عمران خان کو چاہئے کہ معیشت پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے ایسی پالیسیاں بنائے کہ جس سے لڑ کھڑاتی معیشت کو سہارا مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کو پہلے سو دنوں میں بلا امتیاز احتساب کے لئے واضح فریم ورک دینا ہو گا تا کہ ملک میں کرپشن کاخاتمہ ہو اور ملکی خزانے کو لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کی جا سکے ۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے بعد سب سے زیادہ تعلیم اور صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے

مزید : صفحہ اول