عمران خان کو سب سے پہلے یوٹرن لینے کا کام ختم کرنا چاہیے
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سب سے پہلے یو ٹرن لینے کا کام ختم کرنا چاہئے روز ان کے نئے نئے یوٹرن سامنے آ رہے ہیں الیکشن کے وقت انہوں نے چیخ چیخ کر سب سے کہا کہ آزاد امیدواروں کو ووٹ نہ دینا اور اب انہیں آزاد امیدواروں کو وہ جہانگیرترین کے ذریعے کروڑوں روپے میں خرید رہے ہیں ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نے کہا کہ سپیکر ہاؤس قیام کروں گا اور اب کہہ رہے ہیں کہ پنجاب ہاؤس قیام کروں گا آگے آگے دیکھئے ان کے اور یوٹرن سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ویسے بھی انہوں نے حکومت کیا چلانی ہے ابھی تک تو وہ اپنی اندرونی لڑائی کو ہی ختم نہیں کر سکے ہیں ہر بندہ ان کا وزیراعلی بننا چاہتا ہے مجھے ان کی حکومت زیادہ دیر تک چلتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔
عابد شیر علی