عمران خان کو وعدوں پر رملدرآمد کیلئے پورا موقع دیں گے
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کے وقت قوم کو جو بڑے بڑے سبز باغ دکھائے تھے اب ان کو عملی جامہ پہنائیں اب یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ کونسا کام پہلے کرتے ہیں لیکن انہوں نے جو اپنے چودہ نکات گنوائے تھے ان پر عمل کریں ابھی تو ہم ان کو پورا موقع دے رہے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں لیکن اگر انہوں نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا اور قوم کو ڈلیور نہ کیا تو پھر ہم متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم پر انہیں ان کے وعدے یاد کرواتے رہیں گے اور اگر انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق قوم کو روز گار ‘گھر‘ مہنگائی بے روز گاری کا خاتمہ اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو پھر ہم ان سے ان کی کہی ہوئی ہر بات کا حساب لیں گے اور انہیں قوم کو جھوٹ بول کر بہلانے کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دیں گے۔