خیبر پختونخوا کیلئے نامزد وزیر اعلیٰ محمو د خان کون ؟

خیبر پختونخوا کیلئے نامزد وزیر اعلیٰ محمو د خان کون ؟

لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے محمودخان کے نام کا اعلان کر دیاہے ۔ محمود خان 30اکتوبر1972 میں سوات کے علاقے مٹہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف پشاور سے سائنس و زراعت میں ماسٹرز کیا ہے، انہوں نے سیاست کا آغاز 2005میں کیا جب وہ مٹہ تحصیل کے ناظم منتخب ہوئے ،محمود خان نے 2012 ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے2013ء کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 84سوات سے عوا می نیشنل پارٹی کے امیدوار کو 11071ووٹوں سے شکست دی ۔2013میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی کابینہ میں صوبائی وزیر برائے کھیل منتخب ہوئے ،2014میں وزارت کھیل میں کرپشن کے الزام میں انہیں اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا ۔جولائی 2014میں انہیں صوبائی وزیر زراعت منتخب کیا گیا لیکن انہوں نے اکتوبر 2014میں پھر اپنی وزارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔2018ء کے عام انتخابات میں انہوں نے عوامی نیشنل پار ٹی کے محمد ایوب خان کیخلاف 25630ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ،ان کی تاریخی کامیابی کی وجہ سے انہیں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پرویز خٹک نے وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کروایا۔ادھر ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ بینک بیلنس 4 کروڑ روپے سے زائد اور ان کی 87 کنال زرعی اراضی اور 55 دکانیں ہیں

محمود خان کون

محمود خان کون

مزید : صفحہ اول