الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں کامیاب ارکان کے انتخابی اخراجات کی چھان بین کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں کامیاب ارکان کے انتخابی اخراجات کی چھان بین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے کامیاب ارکان کے انتخابی اخراجات کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیٹیکل ونگ 90 روز میں انتخابی اخراجات کی چھان بین کرے گا اور اگر مقررہ مدت میں تحقیقات مکمل نہ ہوئی تو تفصیلات درست سمجھی جائیں گی۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اخراجات کی حد 40 اور صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے حد 20 لاکھ مقرر کی تھی۔
انتخابی اخراجات/ چھان بین

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن پاکستان نے 25جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں کامیاب آزاد اراکین کو سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے آج 9اگست تک ڈیڈ لائن دیدی،اسی تناظر میں آزاد منتخب ارکان کے پاس اپنی پسند کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آ خر ی دن ہے۔ذرائع کے مطابق 10اگست کو مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ اسی روز امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے نتائج سے متعلق تمام فارمز ویب سائٹ پر جاری کر دیے ہیں۔ مذکورہ فارمز کیساتھ ساتھ ای سی پی نے پریزائڈنگ افسران کے تیار کردہ نتائج فارم 45کی صورت میں دستیاب ہیں جن کی عدم دستیا بی کے حوالے سے شکایات گردش کرتی رہی ہیں۔ووٹوں کی گنتی سے متعلق فارم 46، عبوری نتائج کے فارم 47، حتمی نتائج کے فارم 48اور 49 بھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ای سی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کرلی اور تمام نتائج عوام کے سامنے پیش کر دیے گئے ہیں،تاہم جس کو فارم 45نہیں ملے وہ ویب سائٹ سے ڈان لوڈ کرسکتا ہے۔
آخری دن

مزید :

صفحہ اول -