ووٹ کی رازداری کیخلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آج طلب کرلیا

ووٹ کی رازداری کیخلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آج طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کی راز داری کی خلاف ورزی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو (آج )جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک انصاف کے رہنماء اور عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے اور استدعا کی کہ این اے 53 میں از خود نوٹس سے متعلق درخواست کی سماعت 8 اگست (بدھ) کو ہی کی جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی درخواست پر کیس کی سماعت 16 اگست کومقرر کی تھی ۔بدھ 8 اگست کو کیس کی سماعت نہیں ہوسکتی، آپ سماعت (آج) جمعرات پر رکھ لیں ۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ (آج )جمعرات کو پیش ہوں۔یاد رہے کہ 25 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 53اسلام آباد کے ایک پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا کی موجودگی میں اپنے ووٹ پر مہر لگائی تھی جس کا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے از خود نوٹس لیا تھا۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -