نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی
کراچی (آئی این پی) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ آنے والے سال پاکستان کیلئے مزید بہتر ہوں گے، بین الاقوامی حالات تبدیل ہو رہے ہیں، نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے، پاکستان کا 90فیصد انحصار سمندری تجارت پر ہے۔بدھ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم اکانومی پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی، میری ٹائم کے فروغ کیلئے صنعت کاروں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا، دشمن ہمیں اندرونی مسائل میں الجھانا چاہتا ہے، آنے والے سال پاکستان کیلئے مزید بہتر ہوں گے، نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے، نئی حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے، بین الاقوامی حالات تبدیل ہو رہے ہیں، ہمیں اندرونی مسائل بات چیت سے حل کرنے چاہئیں، پاکستان کا 90فیصد انحصار سمندری تجارت پر ہے۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی