حسن اور حسین نواز بلیک لسٹ میں شامل ، پاسپورٹ بلاک

حسن اور حسین نواز بلیک لسٹ میں شامل ، پاسپورٹ بلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نوازاور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال کر پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو درخواست دی تھی جس میں حسن اور حسین نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہا گیا ہے۔ نیب کی درخواست پر سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جب کہ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا گیا ہے جس کے بعد دونوں افراد پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا میں کہیں سفر نہیں کرسکیں گے۔

حسن ،حسین نواز

مزید : صفحہ اول