پنجاب حکومت کے تین افسروں کے تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری

پنجاب حکومت کے تین افسروں کے تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری

لاہور ( نیوز رپورٹر ) پنجاب حکومت نے تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ صلوت سعید ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت کو او ایس ڈی بنا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ عاشق حسین اولکھ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت اور طارق محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

تقرر وتبادلے

مزید : صفحہ اول