تحریک انصاف کا پارلیمنٹ لاجز کی الاٹمنٹ کے تمام فیصلے کا لعدم قرار دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ لاجز کی الاٹمنٹ کے تمام فیصلے کا لعدم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے اسپیکر کے انتخابات سے قبل اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حکام کو آگاہ کیا کہ تحریک انصاف حکومت سازی کے بعد تمام لاجز کی الاٹمنٹ منسوخ کرے گی اور نئے سرے سے الاٹمنٹ کی جائے گی ،تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ لاجز کی الاٹمنٹ نئے اسپیکر کا اختیار ہے ۔