احتساب جج ملک ارشد سماعت کرینگے ، صفدر کی سزا معطلی کی درخواست میں ترمیم کا حکم

احتساب جج ملک ارشد سماعت کرینگے ، صفدر کی سزا معطلی کی درخواست میں ترمیم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیب کی طرف سے دائر کردہ ریفرنس العزیزیہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ کی سماعت احتساب عدالت کے جج ملک ارشد کریں گے‘ ملک ارشد اس سے پہلے بھی ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب جج کی عدم موجودگی میں ایک بار سماعت کر چکے تھے۔دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ فلیگ شپ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر منظوری دیدی۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ فلیگ شپ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے کارروائی جس مقام تک پہنچ چکی دوسری عدالت وہیں سے آگے بڑھائے۔ جج نے خود بھی ریفرنس دوسری عدالت منتقلی کی درخواست کی تھی۔ ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ چار صفحات پر مشتمل ہے حکم نامے پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب کے دستخط ہیں۔ دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اعتراض کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواست موخر کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل کو درخواست میں ترمیم کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دوبارہ درخواست دیں اور احتساب عدالت کو فریق بنائیں۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اعتراض کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواست موخر کردی۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صدر کے وکیل کو درخواست میں ترمیم کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے درخواست میں احتساب عدالت کو فریق نہیں بنایا آپ کی بنیادی استدعا ہی احتساب کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی ہے دوبارہ درخواست دیں اور احتساب عدالت کو فریق بنائیں۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
العزیزیہ ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -