عامر لیاقت کو 20 ہزار روپے جرمانہ ،تمہارا رویہ نہیں چلے گا،چیف جسٹس

عامر لیاقت کو 20 ہزار روپے جرمانہ ،تمہارا رویہ نہیں چلے گا،چیف جسٹس

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عامر لیاقت حسین کو 20 ہزار روپے جرمانہ ڈیم فنڈز میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی‘ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو پروگرام بند کردیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عامر لیاقت نے پروگرام میں کہاں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی؟ چیف جسٹس نے وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی میں عدالت کو مواد فراہم کریں۔ وکیل نے بتایا کہ عامر لیاقت نے نفرت انگیز مواد نشر کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو پروگرام بند کردیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آزادی رائے کی کچھ حدود ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مادر پدر آزادی قابل قبول نہیں عامر لیاقت کہتا تھا ایسے نہیں چلے گا میں نے کہا تمہارا رویہ بھی نہیں چلے گا۔ سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کو بیس ہزار روپے جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

عامر لیاقت

مزید : صفحہ اول