کرپشن سکینڈل،نجیب رزاق پر مزید 3 نئی فرد جرم عائد

کرپشن سکینڈل،نجیب رزاق پر مزید 3 نئی فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاکے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کیخلاف کرپشن سکینڈل میں مزید تین نئی فرد جرم عائد کردی گئیں۔سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ملائیشیا کے اینٹی کرپشن کمیشن نے 3 جولائی کو کوالالمپور میں واقع ان کی ذاتی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ نجیب رزاق کے خلاف کرپشن سکینڈل سے متعلق کوالالمپور کی عدالت میں سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیراعظم پر 3 نئے منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کردیئے، الزامات ثابت ہونے پر ہر ایک الزام پر انہیں 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کرپشن سکینڈل کیس میں ان پر 4 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔ نجیب رزاق پر اپنے دور حکومت میں سرکاری فنڈ سے 10.3 ملین ڈالر کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقلی اور طاقت کے غلط استعمال سمیت 4 الزامات عائد کیے گئے تھے۔گزشتہ الزامات ثابت ہونے پر انھیں 20،20 سال کی قید ہو سکتی ہے۔
نجیب رزاق

مزید :

صفحہ اول -