عمران خان حلف اٹھانے کے بعد پنجاب ہا ؤ س میں رہیں گے،نعیم الحق
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان پنجاب ہا ؤ س میں وزیراعلیٰ کی اینکسی میں رہیں گے، ویک اینڈ پر اپنی رہائش گاہ چلے جایا کریں گے، این اے 131کی دوبارہ گنتی سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہمارے پانچ لوگ گنتی کے لیے تیار تھے،الیکشن کمیشن کا نظام انتہائی ناقص ہے، اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب ہا ؤ س کا دورہ کیا۔
نعیم الحق