تین بار گنتی کے بعد بھی سعد رفیق ناکام ہوئے، فواد چوہدری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ این اے 131 میں تین بار گنتی کے بعد بھی سعد رفیق ناکام ہوئے‘ سعد رفیق کو اب یہ نتیجہ قبول کرلینا چاہئے۔ بدھ کو تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تین بار گنتی کے بعد بھی سعد رفیق ناکام ہوئے‘ سعد رفیق کو اب یہ نتیجہ قبول کرلینا چاہئے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی رکوانے کے لئے عمران خان کی درخواست منظور کرلی تھی۔
فواد چوہدری