پیپلزپارٹی عمران خان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی ،خورشیدشاہ

پیپلزپارٹی عمران خان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی ،خورشیدشاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عمران خان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی ،عمران خان کو پورا موقع دیں گے کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں ،عمران خان اچھے کام کریں تو ہم سپورٹ کریں گے ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ہر اچھے کام میں ان کی مدد کریں گے ہم چاہتے ہیں عمران خان عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریں ہم ان کے اچھے کام میں رکاوٹ نہیں بلکہ آسانی پیدا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف وشفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے ۔ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ 25جولائی کے انتخابات کو پیپلزپارٹی نے مسترد کیا ہے ۔ پیپلزپارٹی نے تمام پارٹیوں کو رضامند کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں احتجاج کریں الیکشن کے دن پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا اور مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔تمام اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا ۔
خورشیدشاہ

مزید :

صفحہ اول -