شام میں اعلیٰ حکام کے قتل کی سازش کی افواہیں، صدارتی عملے سے ایران نوازافسروں کو ہٹا دیاگیا

شام میں اعلیٰ حکام کے قتل کی سازش کی افواہیں، صدارتی عملے سے ایران ...
شام میں اعلیٰ حکام کے قتل کی سازش کی افواہیں، صدارتی عملے سے ایران نوازافسروں کو ہٹا دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن)شام میں سینئر گارڈز اور افسروں کوگرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ اعلیٰ حکام کے قتل کی شازش کی افواہیں بھی گردش کررہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شامی صدر بشارالاسد نے اپنے عملے سے ایران نوازافسروں کو ہٹا دیاہے ۔ چار سینئرز افسروں کو گرفتار جبکہ 6کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔آپریشن راز داری سے مکمل کیا گیا ہے ۔ملک میں اعلیٰ حکام کو قتل کئے جانے کی سازش افواہیں بھی گردش کررہی ہیں تاہم آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -