کولمبیا نے فلسطین کو باضابطہ آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرلیا ،فلسطینیوں کا اظہار مسرت

کولمبیا نے فلسطین کو باضابطہ آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرلیا ...
کولمبیا نے فلسطین کو باضابطہ آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرلیا ،فلسطینیوں کا اظہار مسرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بگوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن)کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا، فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 138ہو جائیگی ۔

عرب میڈیا کے مطابق کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ بگوٹا میں فلسطینی مشن نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کولمبیاہمیں خو د مختار اور آزاد ریاست کے طور پر ماننے کو تیارہے ۔ کولمبیاکی جانب سے فیصلے کے بعد فلسطین کی کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 138ہو جائے گی ۔ سفارتی مشن کے مطابق فلسطینی کو لمبیا کو اپنے بھائیوں پر جیسا سمجھتے ہیں اور کولمبیا کے نئے صدر اور سبکدوش صدر دونوں ہی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -