جہانیاں ، بااثرا افراد کی پٹواری سے ملی بھگت، سرکاری اراضی پلاٹ بنا کر فروخت کرنیکا انکشاف جہانیاں (نامہ نگار) جہانیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 141 دس آر کے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
نمرداروں نے اور چوہدریوں نے پٹواری سے ملی بھگت کر کے بقایا سرکاری رقبہ چراگاہ،اراضی شمالات، رقبہ تالاب، بیواؤں کیلئے سرکاری رقبہ جات احاطے سینکڑوں پلاٹ بنا کر فروخت کر دیئے گئے ‘یتیموں بیواؤں ک لئے سرکاری احاطہ جات بھی ان سے چھین کر ضبط کر کے فروخت کر ڈالے اور انہیں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کر دیا‘ سرکاری رقبہ کو بھاری رقوم کے عوض سرکاری رقبہ کو غیر قانونی طور پر پٹواری اور سابق تحصیلدار دیگر مال افسروں سے ملی بھگت کر کے چوہدریوں کے نام منتقل کیا ‘بعد ازاں رہائشی پلاٹ بنا کر فروخت کردیاگیا ایک تخمینہ کے مطابق 30 ایکڑ بقایا سرکاری اراضی تقریباً 25 سے 30 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جانوروں کے لئے مختص رقبہ چراگاہ اور تالاب کا رقبہ جو کسی صورت منتقل نہیں ہو سکتا جو پٹواری نے کمال کاری گری سے چوہدریوں کے نام کر دیا اس لوٹ مار کی بہتی گنگا میں پٹواری سابق تحصیلدار اور نائب تحصیلدار نے خوب ہاتھ دھوئے تاہم متاثرین عمران،حق نواز،رفیق،امام بخش،بشیراحمد،محمد نواز،مہار منظور،غلام رسول،شمون مسیح ،وارث مسیح ودیگر نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کمشنر ملتان اینٹی کرپشن ملتان نیب ملتان سے جہانیاں‘اراضی سکینڈل کے میں ملوث سرکاری افسران و دیگر ملوث افراد کے خلاف انکوائری کے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انکشاف