پرائیوٹ سکول مالکان زبردستی فیس وصولی کیلئے سرگرم

پرائیوٹ سکول مالکان زبردستی فیس وصولی کیلئے سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منٹھار(نامہ نگار) سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پرائیویٹ سکول مالکان کی طرف سے بچوں سے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس غیر قانونی طور پر زبردستی وصول کی جا رہی ہے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

محکمہ تعلیم کے افسران کی پر اسرار خاموشی پر بچوں کے والدین سراپا احتجاج بن گئے۔ منٹھار،صادق آباد میں قائم پرائیوٹ سکول مالکان بچوں کے والدین سے زبر دستی تین ماہ کی سکول فیس وصول کر رہے ہیں ‘والدین کے احتجاج کرنے پر بچوں کانم سکول سے خارج کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے اور چھٹیوں کی تین ماہ کی فیس میں کوئی رعایت نہیں دی جارہی‘ شہریوں لیاقت علی،چوہدری منور،ریاض فوجی،عمران علی،حاجی مبارک،چوہدری شفیق،اختر نمبردار ودیگر نے محکمہ تعلیم کے افسران بالا اورچیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے گزارش کی ہے کہ پرائیویٹ سکولز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کروائی جائے۔
زبردستی فیس وصولی