اثاثے چھپانے‘ تعلیمی قابلیت درست ظاہر

اثاثے چھپانے‘ تعلیمی قابلیت درست ظاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نہ کرنے پر شیخ سلیمان نعیم کا معاملہ الیکشن کمیشن کو روانہ‘ 15روز میں فیصلہ کرنیکا حکم‘ :ذرائع
ملتان ( خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی شیخ سلمان نعیم کیخلاف اثاثہ جات اور تعلیمی قابلیت درست
(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
ظاہر نہ کرنے کی درخواست پرمعاملہ الیکشن کمیشن کوبھجواتے ہوئے15 روزمیں فیصلہ کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں حمیدآباد کالونی ملتان کے نوید انجم نے درخواست دائر کی تھی کہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی217 ملتان سے آزادامیدوارشیخ سلمان نعیم کوکامیاب قراردیاگیاہے جس نے دو مختلف شناختی کارڈر کھے ہوئے ہیں اورکاغذات نامزدگی میں ظاہرنہیں کئے ہیں اس طرح بیرون ملک سے درآمدشدہ ایک کار بھی اپنے ظاہرکردہ اثاثوں میں شامل نہیں کی گئی ہے اس طرح مذکورہ نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی فارم پر اپنی تعلیمی قابلیت گریجویشن جبکہ کاغذات نامزدگی کے وقت انٹر میڈیٹ تعلیم لکھی ہے۔ اس لئے مذکورہ تمام معاملات کی تحقیقات کرکے مذکورہ نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی کونااہل قراردیاجائے۔
اثاثے چھپانے