میونسپل کارپوریشن، رات کی تاریکی میں ہونیوالے بجٹ اجلاس کا نوٹس
ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے میونسپل کارپوریشن کے بجٹ اجلاس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی لوکل (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
گورنمنٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔ ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں ملک عدنان ڈوگر، جلیل خان بابر، ماسٹر سعید انصاری، سلیم اللہ اللہ خان، زاہد خان، میاں فیاض احمد شیخ، اختر عالم قریشی، رسالت خان شیروانی، ملک شکیل لابر اور ملک عاصم کالرو نے لاہور میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے ملاقات کی اور میونسپل کارپوریشن کے 30جولائی کورات8:30پر میئر آفس میں بلائی گئی غیررسمی میٹنگ کو بجٹ اجلاس کا نام دینے پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا کوئی بجٹ اجلاس نہ بلایا گیا ہے نہ کسی ممبر کو اطلاع دی گئی ہے جوکہ غیر قانونی فعل ہے جس میں چیف آفیسر بھی شامل ہے۔ لہذا غیر منظور شدہ بجٹ کو کالعدم قرار دے کر میئر اور چیف آفیسر کو ہدایت کی جائے کہ وہ اس غیر منظور شدہ بجٹ پر عملدرآمد نہ کریں اور ہاؤس سے قانون کے مطابق بجٹ پاس کرایا جائے۔ انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی درخواست کی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی درخواست پر بجٹ اجلاس کی قانونی یا غیر قانونی حیثیت کے حوالے سے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔
اجلاس کا نوٹس