سپریم کورٹ کا ملکی سطح پر تیار کی جانیوالی گاڑیوں پر 33فیصد ٹیکس ناجائز قرار
ملتان (نیوز رپورٹر) مقامی سطح پر تیار کی جانیوالی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے‘ ملک میں تیار کی جانیوالی گاڑیوں پر مختلف ٹیکسز کی مد میں گاڑی کی مالیت کے تناسب سے 33 فیصد ٹیکس عائد ہے جبکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے 33 فیصد ٹیکس کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اس میں (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
کمی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کو خصوصی حکم جاری کیا ہے کہ ٹیکس کی شرح 33فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کردی جائے اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر عائد ٹیکس خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے ملک میں تیار و فروخت ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
33فیصد ٹیکس