شیرزمان قریشی ایڈووکیٹ کے بیٹے کوسکول میں تشدد کرنے والے افراد کو گرفتار نہ کرنے پروکلاء کااظہار تشویش
ملتان ( خبر نگار خصوصی)سابق صدرہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان شیرزمان(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
قریشی کے بیٹے کوسکول میں تشددکا نشانہ بنانے کے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کرنے پروکلاء نے تشویش کااظہارکیاہے۔اس سلسلے میں وکلاء کے مطابق 31جولائی کومحمدسعد رحمن قریشی کوگارڈن ٹاؤن میں واقع پرائیویٹ سکول میں نامعلوم افراد نے سکول میں گھس کر تشددکا نشانہ بنایا اور سکول میں توڑ پھوڑ بھی کی جس کامقدمہ تھانہ قطب پورمیں درج کرایا گیا اور واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے اور پولیس نے ابتدائی طور پرچند افرادکوحراست میں بھی لیالیکن مقامی نومنتخب ممبرقومی اسمبلی کے ایماء پرانہیں رہاکردیاگیاہے اوراب تک دیگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جوتشویشناک ہے۔
شیرزمان