نوابزادہ منصور احمدخان کو 5مرتبہ ایم این اے بننے کااعزاز حاصل

نوابزادہ منصور احمدخان کو 5مرتبہ ایم این اے بننے کااعزاز حاصل

خان گڑھ (نامہ نگار) بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے بیٹے نوابزادہ منصور احمد خان حالیہ جنرل الیکشن میں پانچویں پنجاب (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

اسمبلی کے حلقہ 271 سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ تیس برس پہلے نواب زادہ منصور خان نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز پی ڈی پی کی نشست پر جنرل الیکشن 1988 میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ210 سے ایم پی اے کا الیکشن لڑ کر کیا اور اپنا پہلا الیکشن جیت گئے۔جنرل الیکشن 1990 میں بھی انہوں نے الیکشن لڑا اور ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔جنرل الیکشن 1993 اور 1997 میں نوابزادہ منصور احمد خان ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔جبکہ جنرل الیکشن 2008 اور 2013 میں انہیں اپنے حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن جنرل الیکشن 2018 میں وہ پانچویں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں نوابزادہ منصور خان تین مرتبہ صوبائی وزیر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ جبکہ جنوبی پنجاب میں پانچ مرتبہ ایم پی اے بننے کا اعزاز نواب زادہ منصور خان کے پاس ہے۔

منصور احمد خان

مزید : ملتان صفحہ آخر