نئی حکومت کیلئے پانی اور کشمیر کا مسئلہ بڑا چیلنج

نئی حکومت کیلئے پانی اور کشمیر کا مسئلہ بڑا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نئی حکومت کیلئے پانی اور کشمیر کا مسئلہ بہت بڑا چیلنج ہے۔مسئلہ کشمیر سب سے پہلے حل کروانے کی ضرورت (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

ہے۔اسے حل کرنے سے ہی پاکستان میں بجلی و پانی کے بحران کا خاتمہ ممکن ہے۔ پوری قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کر کے پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنائیں گے۔طویل عرصہ سے پاکستانی قوم کے حقوق پامال کئے جارہے تھے۔ ملک میں سازش کے تحت لادینیت کو پروان چڑھایا گیا۔ ہمارے ملکی مسائل کی وجہ نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈالناہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں ملی مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن میں ملتان اور گردو نواح سے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، نصر جاوید،جماعۃالدعوۃ جنوبی پنجاب کے مسؤل ابو معاذ عمران ،میاں سہیل احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ سیاست انبیاء کا مشن ہے اسی لئے اس میدان میں آئے ہیں۔بیرونی قوتوں کو ہمارا فلاحی کام کرنا بھی گوارہ نہیں ہے۔عمران خان نے پاکستان کو مدینہ ثانی بنانے کا کہا ہے ،ہم ان کے لیے دعا گو ہیں۔الیکشن میں سرمائے کو پانی کی طرح بہا کر ووٹرز کو خریدا گیا۔ہم نظریہ پاکستان اور خدمت انسانیت کی بنیاد پر سیاست کریں گے۔ہم نے الیکشن کے دنوں میں گلی گلی،کوچے کوچے میں نظریہ پاکستان کاپیغام عام کیا۔نظریہ پاکستان پر عوام کی ذہن سازی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کی وجہ قیام پاکستان والے نظریہ سے انحراف ہے۔سقوط بغداد کے بعد سقوط ڈھاکہ سب سے بڑا سانحہ تھا۔اندرا گاندھی نے کہاکہ ہم نے نظریہ پاکستان کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا۔قوم کی تربیت کر کے قیام پاکستان والے جذبوں والی تحریک کھڑی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہواہے۔معیشت،کشمیر اور پانی کا مسئلہ نئی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔آنے والے و قت میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر جائے گا۔ان سب مسائل کا حل کشمیر کی آزادی سے ہی ممکن ہے۔کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی سب سے بڑی اور اہم ذمہ داری پاکستانی حکومت کی ہے۔آج کشمیر کا بچہ بچہ پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگا رہا ہے۔آج سے پہلے کشمیر کی تحریک کبھی اتنے عروج پر نہیں تھی۔مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مددوحمایت کی ضرورت ہے۔ صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد کا کہنا تھا کہ ہم نے اتحاد امت اور خدمت انسانیت کی بنیاد رکھی ہے۔ قوم کو پارٹی بازی،فرقہ واریت کی دلدل سے نکالیں گے۔ہم نے الیکشن میں سرمایے کی جگہ نظریے کو فروغ دیا،ہم عام آدمی کی آواز بنے ۔ساری مشکلات کے باوجود ہم نے پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ۔مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانا ہمارا بنیادی منشور ہے۔ہم ملک میں اتحاد امت کی سیاست کریں گے۔
حافظ محمد سعید